جرمنی کے صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں امن کے مستقبل پر اظہارِ تشویش
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے قیام کے حوالے سے محتاط امید رکھتے ہیں، لیکن اس کے مستقبل کے بارے میں کچھ خدشات بھی موجود ہیں۔
صدر اشٹائن مائر نے اتوار کے روز قاہرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ ماہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد، خطے کے عوام محتاط انداز میں مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ’بہت سے لوگ پُرامید ہیں کہ امن کا عمل جاری رہے گا، لیکن کوئی بھی ان مشکلات کو کم نہیں سمجھتا جو اس خطے میں درپیش ہیں۔
اشٹائن مائر قاہرہ میں مصر کے عظیم میوزیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ وہ یہاں سے اپنے ایک ہفتے کے افریقی ممالک کے دورے کا آغاز کریں گے۔
جرمن صدر نے اپنے دورے کے دوران لبنان کے وزیراعظم نواف سلام اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے ملاقات سے قبل امید ظاہر کی کہ دنیا کو محض تماشائی نہیں رہنا چاہیے بلکہ جنگ بندی کے تسلسل اور پائیدار امن کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
اشٹائن مائر نے یہ بھی یاد دلایا کہ جرمنی نے غزہ کی پٹی کی تعمیرِ نو میں حصہ لینے کا وعدہ کیا ہے تاکہ خطے میں انسانی صورتحال کو بہتر بنایا جا سک
آپ کا تبصرہ